رسائی کے لنکس

کابل میں سی آئی اے کی عمارت پر حملہ، ایک امریکی شہری ہلاک


کابل میں سی آئی اے کی عمارت پر حملہ، ایک امریکی شہری ہلاک
کابل میں سی آئی اے کی عمارت پر حملہ، ایک امریکی شہری ہلاک

کابل میں امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے زیر استعمال عمارت پر ہونے والے حملے میں اس کا ایک امریکی شہری ہلاک ہوا ہے۔

افغان دارالحکومت میں قائم امریکی سفارتخانے کے ایک ترجمان گیون سنڈال نے پیر کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی حکومت کے ایک افغان ملازم نے اتوار کی شب دیر گئے فائرنگ کی جس کے بعد اس حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا گیا۔

عہدیداروں نے افغان ملازم کے اس اقدام کے محرکات کے بارے میں کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

قبل ازیں افغان حکام کا کہنا تھا کہ اتوار کی شب سی آئی اے کے کابل میں اسٹیشن آریانا ہوٹل کے نزدیک فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

کابل میں امریکی تنصیب پر یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب تقریباً دو ہفتے قبل ہی شدت پسند امریکی سفارت خانے، بین الاقوامی افواج ایساف کے صدر دفاتر اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں پر ایک منظم حملہ کر چکے ہیں۔

امریکی عہدے داروں نے عسکریت پسند گروپ حقانی نیٹ ورک کو 13 ستمبر کو ہونے والے حملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کی سراغ رساں ایجنسی کے حقانی نیٹ ورک سے رابطے ہیں۔

ان الزامات کے بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG