رسائی کے لنکس

افغانستان: رشوت ستانی کے الزام میں صدارتی مشیر سے پوچھ گچھ


افغانستان: رشوت ستانی کے الزام میں صدارتی مشیر سے پوچھ گچھ
افغانستان: رشوت ستانی کے الزام میں صدارتی مشیر سے پوچھ گچھ

افغان صدر حامد کرزئی کے ایک مشیر سے عہدے داروں نے ان پر عائد رشوت ستانی کے الزامات پر پوچھ گچھ کی ہے۔

افغانستان کے اٹارنی جنرل کے دفتر کا کہناہے کہ نوراللہ دلاوری کو منگل کے روز کابل کے حراستی مرکز لے جایا گیا جہاں ان سے اور ٹرانسپورٹ کے سابق وزیر عنایت اللہ قاسمی سے تفتیش کی گئی۔

سابق وزیر قاسمی سرکاری رقوم میں مبینہ خرد برد کے الزامات پر پیر کے روز سے حراستی مرکز میں ہیں۔ عہدے داروں کا کہناہے کہ قاسمی پر 2004ء میں قومی ایئرلائن ایرینا کے لیے چار طیاروں کی خریدسے متعلق الزامات پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ عہدے داروں کا کہناہے کہ اس سودے میں حکومت کو 90 لاکھ ڈالر اضافی اد اکرنے پڑے تھے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے صدر حامد کرزئی کے سابق مشیر دلاوری سے رشوت کے ایک مقدمے کے سلسلے میں تقتیش کی جارہی ہے۔ وہ ماضی میں افغانستان کے مرکزی بینک کے سربراہ رہ چکے ہیں اور اس وقت بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں۔ دلاوری سرمایہ کاری سے متعلق کے محکمے کے بھی سربراہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG