رسائی کے لنکس

قندھار کے نائب گورنر یونیورسٹی میں فائرنگ سے ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق عبدل قدیم پتیال کو اتوار کے روز ایک مسلح شخص نے قندہار یونیورسٹی میں ایک کلاس روم کی کھڑکی سے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

افغان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبے قندھار کے نائب گورنر کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ مقامی یونیورسٹی کے کمرہ جماعت میں بیٹھے تھے۔

حکام کے مطابق عبدالقدیم پتیال کو اتوار کے روز ایک مسلح شخص نے قندھار یونیورسٹی میں ایک کلاس روم کی کھڑکی سے گولی مار کر ہلاک کیا۔

اطلاعات کے مطابق عبد القدیم ایک استاد بننے کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔

صدر اشرف غنی نے عبدالقدیم کے خاندان کے نام بھیجے گئے اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے قتل کو دہشت گرد حملہ قرار دیا۔

اس حملے کی ذمہ داری کسی فرد یا گرو ہ نے قبول نہیں کی ہے۔

حال ہی میں طالبان کی طرف سے سرکاری عہدیداروں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مارچ میں صوبہ قندھار کے گورنر کا چیف آف اسٹاف بھی ایک بم دھماکے میں ہلاک ہو گیا تھا جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی جب کہ جولائی میں صدر کے ایک قریبی اتحادی کو قندھار میں ان کے قلعہ نما گھر میں قتل کر دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG