رسائی کے لنکس

افغانستان: صوبائی انتخابات، امیدوار اغوا


فائل
فائل

صوبہٴ سرائے پُل کے گورنر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حسین نزاری اور اُن کے کم از کم چھ ساتھوں کو بندوق کی نوک پر اُس وقت اغوا کیا گیا جب وہ ایک ٹیکسی میں صوبائی دارالحکومت کی طرف جا رہے تھے

افغان اہل کاروں نے کہا ہے کہ شمالی افغانستان میں طالبان نے صوبائی انتخاب لڑنے والے ایک امیدوار کو اغوا کرلیا ہے۔

صوبہٴ سرائے پُل کے گورنر، عبد الجبار حقبیں نے پیر کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ حسین نزاری اور اُن کے کم از کم چھ حامیوں کو بندوق کی نوک پر اُس وقت اغوا کیا گیا جب وہ ایک ٹیکسی میں صوبائی دارالحکومت کی طرف جا رہے تھے۔

ہفتے کو انتخابات ہونے والے ہیں جس میں ووٹر افغان صدر حامد کرزئی کے جانشین کے لیے ووٹ ڈالیں گے؛ جبکہ انتخابی مہم کے سلسلے میں اغوا کا یہ تازہ ترین واقع ہے۔ ووٹر ملک کی 34صوبائی کونسلوں کے لیے بھی ارکان کا انتخاب کریں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ افغان سلامتی افواج نزری اور اُن کے ساتھیوں کا کھوج لگا رہی ہیں۔

اہل کاروں کا کہنا ہے کہ شمال میں واقع دیگر مقامات پر سڑک پر نصب بم حملے کیے گئے جن کا ہدف ایک مقامی طالبان مخالف رہنما محمد عمر تھے۔ صوبہٴقندوز میں ہونے والے اس واقع میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ عمر زخمی ہونے سے بچ گئے۔

مشرقی افغانستان میں، پیر کے دِن صوبہٴ پکتیا میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے ایک اور واقعے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے۔
XS
SM
MD
LG