رسائی کے لنکس

افغان انتخابات پاکستانی میڈیا کی سرخیوں میں


افغان طالبان نے عوام کو الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کے طور پر انتخابی کارڈ کے بدلے شہریوں کو 5 ڈالر کی پیشکش کی تھی۔

افغانستان میں ہفتے کو ہونے والے صدارتی انتخابات کو پاکستان کے مقامی میڈیا میں خصوصی اور نمایاں حیثیت حاصل رہی۔

ملک کے تمام سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز دن بھر انتخاب کی کوریج میں مصروف رہے۔ ہر نیوز بلیٹن میں انتخابات سے متعلق خبریں نشر کی جاتی رہییں۔

اخبارات نے بھی انتخابات کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا اور انتخابات کو شہ سرخیوں میں جگہ دی گئی۔

چونکہ پاکستان میں ہفتے کو حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان ملاقات بھی طے تھی لہذا میڈیا میں انتخابات سے جڑی خبروں اور سرحدوں کے دونوں جانب موجود طالبان کا تذکرہ رہا۔

طالبان کی جانب سے افغان شہریوں کو’انتخابی کارڈ کے بدلے پانچ ڈالر کی پیشکش سے متعلق برطانوی ادارے 'رائٹرز' کی خبر کو نجی ٹی چینلز نے نمایاں کوریج دی۔

انتخابی کارڈ کے بدلے 5 ڈالر کی پیشکش

افغان طالبان نے عوام کو الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کے طور پر انتخابی کارڈ کے بدلے شہریوں کو 5 ڈالر کی پیشکش کی تھی۔

ننگرہار صوبے میں افغان طالبان نے شہریوں کو اپنے ووٹنگ کارڈ سے دستبردار ہونے پر پانچ ڈالرز دینے کی پیشکش کی۔

اس رقم کی مالیت پاکستانی روپوں میں تقریباً پانچ سو روپے بنتی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ابتدا میں وہ یہ سمجھے کہ شاید طالبان صرف لوگوں کے ووٹ کارڈ چیک کرنا چاہتے ہیں تاہم انھوں نے دیکھا کہ کارڈ دینے والوں کو باقاعدہ رقم بھی ادا کی گئی۔
XS
SM
MD
LG