رسائی کے لنکس

جمہوری حق کےاستعمال پر بان کی مون کی افغانوں کےحوصلےکی تعریف


اقوامِ متحدہ
اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کےسکریٹری جنرل بان کی مون نےافغانستان کےپارلیمانی انتخابات میں اپنا جمہوری حق استعمال کرنےپرافغان مرد و زن کی ہمت اور عزم کی تعریف کی ہے، جِن کا انعقاد آئین کے مطابق ہفتے کے روز اسلامی جمہوریہٴ افغانستان میں ہوا۔

یہ بات سکریٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سکریٹری جنرل نے انتخابات میں امیدواروں کی بڑی تعداد میں حصہ لینے، جِن کی تعداد 2500تھی اورجِن میں تقریباً 400خواتین امیدوار شامل تھیں، افغان سول سوسائٹی کی طرف سے انتخابی عمل میں اہم کردار ادا کرنے کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

اُنھوں نے اِس جمہوری مشق کے دوران، افغان قومی سکیورٹی فورسز کی طرف سےافغان عوام کی حفاظت کے لیے کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔ یہ انتخابات ملک کے طول و ارض میں قائم 5000پولنگ مراکز پر منعقد ہوئے۔

سکریٹری جنرل نےاِس بات کی نشاندہی کی کہ یہ انتخاب ایسے وقت ہوا جب سکیورٹی کے چیلنجوں کا سامنا تھا۔ اُنھوں نے تشدد کے مبینہ واقعات کی مذمت کی، اور جان بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

سکریٹری جنرل نے افغان انتخابی اداروں، آزاد انتخابی کمیشن اور الیکٹورل کمپلینٹس کمیشن کے سربراہوں اور عملے کی طرف سے اب تک کی گئی کوششوں کی تعریف کی۔ اُنھوں نے تمام فریقین سے کہا کہ جوں جوں انتخابی اہل کارقانون کے مطابق عمل مکمل کریں وہ شکایات کے ازالےاور چارہ جوئی کے مناسب قانونی ذرائع استعمال کرتے ہوئےتحمل کا مظاہرہ کریں۔


XS
SM
MD
LG