رسائی کے لنکس

کرزئی کی ایران کے سکیورٹی سربراہ سے ملاقات


حامد کرزئی
حامد کرزئی

سعید جلیلی کے ساتھ ہفتے کو ہونے والی یہ بات چیت ایسے وقت ہوئی ہےجب دو روز بعد مسٹر کرزئی واشنگٹن روانہ ہوں گے، جہاں اُن کے امریکی صدر براک اوباما کے ساتھ مذاکرات ہونے والے ہیں

افغان صدر حامد کرزئی نے کابل میں ایران کی سلامتی کونسل کے ڈائریکٹر سےملاقات کی ہے۔

سعید جلیلی کے ساتھ ہفتے کو ہونے والی یہ بات چیت ایسے وقت ہورہی ہے جب دو روز بعد مسٹر کرزئی واشنگٹن روانہ ہونے والے ہیں، جہاں وہ امریکی صدر براک اوباما کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

کابل کی ملاقات کے دوران، صدر کرزئی نے کہا کہ افغانستان اور ایران دو برادر ملک ہیں جِن کی زبان وثقافت ایک ہے اور دونوں یکساں مقدر کے مالک ہیں۔

جلیلی نے کہا کہ افغانستان اور ایران کے مابین اچھے رشتے قائم ہیں اور دونوں ممالک کی یکساں تاریخ و ثقافت ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ایران اِس بات کا خواہاں ہے کہ دونوں کےباہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

صدر کرزئی اور جلیلی کی یہ ملاقات افغان دارالحکومت کے صدارتی محل میں ہوئی، جِس کے دوران اُنھوں نے باہمی تعلقات، معیشت اور سیاسی تعاون کو وسعت دینے کے علاوہ خطے کی صورتِ حال پر بات چیت کی۔

مسٹر کرزئی اور جلیلی نے بھارت کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اُنھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ مذاکرات کب ہوںٕ گے۔
XS
SM
MD
LG