رسائی کے لنکس

افغانستان میں مکان کی چھت گرنے سے 60 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمالی افغانستان میں شادی کی تقریب کے دوران چھت گرنے سے کم از کم 60 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان ریڈ کریسنٹ کے سربراہ ڈاکٹر حامد نیازی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ واقعہ بغلان صوبے میں پیش آیااور اس میں چالیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والوں کی اکثریت خواتین اور بچو ں کی ہے۔

صوبائی گورنر منشی عبدالمجید کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد چالیس ہے۔ انھوں نے بتایا کہ شادی کی تقریب ایک تین منزلہ دیہاتی مکان میں ہورہی تھی جو منہدم ہو گیا۔

XS
SM
MD
LG