رسائی کے لنکس

افغان فوج نے 11 باغیوں کو ہلاک کر دیا



جنوبی افغانستان میں بین الاقوامی سکیورٹی فورسز کا ایک رُکن ہلاک ہو گیا ہے۔ فوج کے ذرائع نے کہا ہے کہ یہ فوجی ہفتے کے روز بم کے ایک حملے میں ہلاک ہوا۔

اسی دوران جنوبی صوبے ہلمند کے ضلعے ناد علی میں افغان فوج اور بین الاقوامی فوجوں کی مشترکہ کارروائى میں 11 باغی ہلاک ہو گئے۔اس کارروائى میں بم سازی کا سامان بھی پکڑا گیا ہے۔

فوجی عہدے داروں نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز اس کارروائى میں دھماکا خیز اختراعات بنانے کے سازو سامان کے علاوہ جنگ جوؤں کے قبضے سے خاصی بڑی مقدار میں افیون اور ہتھیاروں کا ایک چھوٹا ذخیرہ بھی ضبط کر لیا گیا ۔

حکام نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز ہی جنوب مشرقی صوبے خوست میں ایک مقامی افغان عہدے دار اُس وقت زخمی ہو گئے، جب اُن کی کار کسی بارودی سُرنگ سے جا ٹکرائى۔

2001 ء میں امریکہ کے زیرِ قیادت فوج کشی کے بعد سے افغانستان میں پچھلا سال، عام افغان شہریوں اور بین الاقوامی فوجوں کے لیے سب سے خوں ریز سال تھا۔

XS
SM
MD
LG