رسائی کے لنکس

نیٹو: افغان شہریوں کی ہلاکت پر ’گہرے رنج‘ کا اظہار


افغان اسپتال میں زیر علاج زخمی (فائل فوٹو)
افغان اسپتال میں زیر علاج زخمی (فائل فوٹو)

اتحادی عہدے داران افغان حکام کے ساتھ مل کر اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ لواحقین کے ساتھ ملاقات کرکے ذاتی طور پر اُن سے بھی تعزیت کی جائے گی۔

نیٹو افواج نے جنوبی افغانستان میں مشتبہ عسکریت پسندوں کےخلاف کی گئی ایک حالیہ کارروائی میں حادثاتی طور پر تین معصوم افغان شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر ’’گہرے رنج‘‘ کا اظہار کیا ہے۔

کابل میں جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں نیٹو کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہلمند صوبے میں اتوار کو مشتبہ عسکریت پسند ایک مقام پر بارودی مواد نصب کرنے میں مصروف تھے جب اتحادی افواج نے اُنھیں نشانہ بنایا۔

لیکن اتحادی افواج نے ضلع نوا میں کی گئی اس کارروائی میں فضائی مدد حاصل کرنے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔

’’اتحاد کو اس المناک واقعہ پر گہرا رنج ہے۔ ہم مرنے والوں کے لواحقین سے بھی اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور جو کچھ بھی ہوا اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔‘‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی افسران افغان حکام کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کر کے اس کے اسباب کا تعین اور لواحقین کے ساتھ ملاقات کر کے ذاتی طور پر بھی اُن سے تعزیت کریں گے۔
XS
SM
MD
LG