رسائی کے لنکس

افغان نیٹو فوج نے القاعدہ کے لیڈر کو ہلاک کردیا


قندہار
قندہار

نیٹو کا کہنا ہے کہ منگل کے روز افغانستان کے مشرقی پکتیا صوبے میں افغان نیٹو فوج کی مشترکہ کارروائی میں القاعدہ کا ایک لیڈر اور کئی دیگر مشتبہ انتہا پسند ہلاک ہوگئے۔

نیٹو نے کہا ہے کہ افواج کو ہتھیاروں کی ایک کھیپ برآمد ہوئی ہے جس میں راکٹ لانچر، بڑے دہانے کا گولا بارود، آٹومیٹک رائفلیں اور گرینیڈ شامل ہیں۔

پیر کو رات گئے، ایک علاحدہ جوائنٹ فورس نے جنوبی صوبہٴ قندہار میں بم بنانے کےایک کارخانے کو تباہ کردیا اور ایک مشتبہ شدت پسند کو حراست میں لے لیا۔

مشرقی صوبہٴ لوغر میں ایک مشترکہ گشت کے دوران عہدے داروں نے، اُن کی زبانی، طالبان کو سہولیات فراہم کرنے والے شخص اور ایک اور باغی کو حراست میں لے لیا، جب کہ جنوب مغربی صوبہٴ نمروز میں حال ہی میں زمین دوز ہتھیاروں کی ایک کھیپ برآمد کی۔

XS
SM
MD
LG