رسائی کے لنکس

افغانستان: جہاز بدستور لا پتا


پامیر ائر ویز کے اُس جہاز میں، جو کندوز سے کابل جا رہا تھا، کم سے کم 43 افراد سوار تھے۔ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ ان میں کوئی زندہ بچا ہے یا نہیں۔

پیر کی صبح شمالی افغانستان میں پہاڑوں پر ٹکرا کر لاپتا ہو جانے والے مسافر بردار ہوائی جہاز کی تلاش پھر سے شروع ہو چکی ہے۔
منگل کی صبح گم شدہ جہاز کی ایک جھلک پانے کے لیے افغان حکومت اور نیٹو کے ہوائی جہاز ہندوکش پہاڑوں کے اوپر منڈلا تے رہے۔
چھ غیر ملکیوں اور عملے کے پانچ ارکان سمیت کم سے کم 43 افراد پامیر ائر ویز کے اُس جہاز میں سوار تھے جو کندوز سے کابل جا رہا تھا۔ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ ان میں کوئی زندہ بچا ہے یا نہیں۔

افغان صدر حامد کرزئی نے منگل کے روز کہا کہ خراب موسم جس میں برف، بارش اور دھند سبھی کچھ شامل ہے، اس حادثے کا شکار ہونے والوں کو ڈھونڈنے کی راہ میں حائل ہور رہا ہے۔

متعدد پولیس اہلکار اور مقامی باشندے جہاز کی تلاش میں پہاڑوں کی جانب چل کھڑے ہوئے ہیں لیکن حکام کا کہنا ہے اتنے خراب موسم میں پیدل یہ کام کرنا انتہائی مشکل ہے۔

XS
SM
MD
LG