رسائی کے لنکس

افغانستان میں سکیورٹی اب انحطاط پذیر نہیں ہے : امریکی کمانڈر


افغانستان میں سکیورٹی اب انحطاط پذیر نہیں ہے : امریکی کمانڈر
افغانستان میں سکیورٹی اب انحطاط پذیر نہیں ہے : امریکی کمانڈر

افغانستان میں امریکہ اور اتحاد کی فوجوں کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اب ملک میں سکیورٹی کی صورتِ حال مزید بگڑتی نہیں جارہی ہے ۔ لیکن اتحاد کی فوجوں نے ابھی تک جنگجوؤں کے خلاف لڑائى کا پانسہ نہیں پلٹا۔

جنرل سٹینلی میک کرسٹل نے کہا ہے کہ وہ اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں سکیورٹی کی صورتِ حال سنگین ہے اور اتحاد کی فوجیں ”جیت نہیں رہی ہیں“۔

تاہم انہوں نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اتحاد کی فوجوں نے پچھلے سال کے بعد سے اہم پیش رفت کی ہے اور انہوں نے اس سال مزید مثبت نتائج کے حصول کے لیے زمین ہموار کردی ہے۔

امریک سے مزید 30 ہزار فوجیوں اور نیٹو کے مزید ہزاروں فوجیوں نے افغانستان پہنچنا شروع کردیا ہے۔ میک کرسٹل ترکی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کررہے تھے ، جہاں وہ نیٹو کے اتحادیوں کے ایک اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

اُن کے اس بیان سے صرف دو دن پہلے امریکہ کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئر مین مائیک مُلین نے امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی کو خبردار کیا تھا کہ افغانستان کے بیشتر صوبوں میں طالبان باغیوں کا اثرو نفوذ بڑھتا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG