رسائی کے لنکس

ایک مقامی اہل کار نے بتایا ہے کہ حملے کا یہ واقعہ صوبہٴلغمان میں مہترلام کے مقام پر اُس وقت پیش آیا، جب ایک پولیس کمانڈر اور سڑک کنارے واقع ہونے والے ایک اور دھماکے میں ہلاک ہونے والے تین افراد کی تدفین کی رسوم جاری تھیں

مشرقی افغانستان میں جمعرات کے روز ایک خودکش بم حملہ آور نےجنازے کے جلوس پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

ایک مقامی اہل کار نے بتایا ہے کہ حملے کا یہ واقعہ صوبہٴلغمان میں مہترلام کے مقام پر اُس وقت پیش آیا جب ایک پولیس کمانڈر اور سڑک کنارے ہونے والے ایک اور دھماکے میں ہلاک ہونے والے تین افراد کی تدفین کی رسوم جاری تھیں۔


صوبائی ترجمان، سرحدی زواک نے بتایا ہے کہ دوسرے بم دھماکے میں ہلاک شدگان میں پولیس کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ، خلیل نیازی بھی شامل تھے۔

بم حملوں کی اِن کارروائیوں کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تاہم، بظاہر یہ حملے طالبان کی کارستانی معلوم ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG