رسائی کے لنکس

افغان شراکت ِاقتدار سمجھوتا ’نئے باب کا آغاز‘: کیری


’امریکہ افغان عوام کی تاریخی کامیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اور اُس کے عبوری دور کی کامیابی میں معاونت کرے گا۔۔۔ یہ صاحبِ تدبیر ہونے کے خصوصی لمحے کا غماز ہے‘

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ،’نئے افغان صدر کا حلف اٹھانا، اُن کے چیف اگزیکٹو کی تعیناتی اور باہمی سلامتی کے سمجھوتے اور نیٹو معاہدے پر دستخط‘، بقول اُن کے، افغانستان کے ساتھ امریکہ کی ’دیرپہ ساجھے داری‘ کے حوالے سے ’ایک نئے باب کا آغاز‘ ثابت ہوگا۔

اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں، اُنھوں نے مزید کہا کہ، ’امریکہ افغان عوام کی تاریخی کامیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اور اُس کے عبوری دور کی کامیابی میں مدد دے گا‘۔

معاہدے کو سراہتے ہوئے، جان کیری نے کہا کہ، ’یہ صاحبِ تدبیر ہونے کے خصوصی لمحے کا غماز ہے‘۔

بقول اُن کے، ’اِن دونوں اشخاص نے افغانستان کے عوام کو اولیت بخشی ہے، اور اُنھوں نے اِس بات کو یقینی بنایا ہے کہ قومی وحدت پر مشتمل حکومت کو تشکیل دے کر، ملک کی تاریخ میں پُرامن جمہوریت کی طرف پہلا عبوری اقدام کیا جائے‘۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ’امریکیوں کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ جمہوریت کا راستہ متنازع اور کٹھن چیلنجوں سے بھرپور ہوا کرتا ہے۔ یہ ایک ہی رات میں حاصل نہیں ہوجاتی۔ ہم اپنے ملک میں متنازع انتخابات اور اُن کے ثمرات کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ہم نے اِیسے حالات دیکھے ہیں۔ تاہم، میرے کابل کے حالیہ دوروں کے دوران اور دونوں صدارتی امیدواروں سے کئی گھنٹوں تک کی ٹیلی فون گفتگو کے نتیجے میں، جو میں سمجھ سکا ہوں، وہ یہ ہے کہ اس تاریخی کاوش میں افغانستان کی آبیاری کا ثمر سامنے ہے‘۔

بقول اُن کے، ’آئندہ دِٕنوں میں، افغانستان کو ایک بڑا موقع میسر آئے گا، وہ یہ کہ وہ اس حالیہ تجربے کی بنا پر مزید تقویت حاصل کرلے گا۔

اُن کے الفاظ میں: ’صرف انتخابات ہونا ہی کوئی معنی نہیں رکھتے۔ لازم ہے کہ یہ ایک آغاز ثابت ہوں، جہاں افغانستان اور اُس کا عوام آزادی کے ایجنڈے کی طرف پیش قدمی کرسکے، اور انتخابی عمل میں بہتری لانے کا سامان میسر آئے‘۔

بقول اُن کے، ’نئے افغان صدرکے عہدے کاحلف اٹھانا، اُن کے چیف اگزیکٹو کی تعیناتی اور باہمی سلامتی کے سمجھوتے اور نیٹو معاہدے پر دستخط ہونا، افغانستان کے ساتھ ہماری دیرپہ ساجھے داری کے حوالے سے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔ امریکہ افغان عوام کی تاریخی کامیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اور اُس کے عبوری دور کی کامیابی کے لیے مدد دے گا‘۔

XS
SM
MD
LG