رسائی کے لنکس

افغان حکومت کے حامی گروہ کے ہاتھوں 8 شہری ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

طالبان عسکریت پسندوں نے قدیر نامی کمانڈر کے رشتہ دار سمیت دو افراد کو قتل کرکے اُن کی لاشیں خانم نامی دیہات کی حدود میں پھینک دی تھیں، جس کے بعد قدیر نے تقریباً 20 ساتھیوں کے ہمراہ دیہات پر حملہ کر دیا۔

افغانستان میں حکومت کے حامی ایک مسلح گروہ کے کمانڈر اور اُس کے ساتھیوں نے کم از کم آٹھ شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ صوبہ قندوز کے خانم نامی دیہات میں اتوار کو پیش آیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے صوبائی گورنر محمد انور کے حوالے سے خبر دی ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے قدیر نامی کمانڈر کے رشتہ دار سمیت دو افراد کو قتل کرکے اُن کی لاشیں خانم کی حدود میں پھینک دی تھیں۔

محمد انور کے بقول قدیر نے مقامی لوگوں کو قاتل خیال کرتے ہوئے تقریباً 20 ساتھیوں کے ہمراہ اس دیہات پر حملہ کرکے آٹھ افراد کو ہلاک کر دیا۔

قدیر کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
XS
SM
MD
LG