رسائی کے لنکس

افغانستان: خواتین کے عدم تحفظ کےمعاملے پرتشویش


افغان خواتین
افغان خواتین

افغانستان میں عورتوں کے حقوق کی مبینہ پامالی، معاشرے میں عدم تحفظ اور یکساں مواقع کی فراہمی کے فقدان پر انسانی حقوق کی تنظیمیں تحفظات کا اظہار کرتی آئی ہیں

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان میں ہونے والے بم دھماکے میں وزارت ِ خواتین کی ڈائریکٹر حنیفہ سافی اور اُن کے شوہر کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت سے واقعے میں ملوث افراد کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعے کے روز افغانستان کے صوبے لغمان میں ہونے والے بم دھماکے میں حنیفہ سافی اور اُن کے شوہر جانبحق جب کہ اُن کی بیٹی سمیت 11افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل میں افغان امور کی ریسرچر، حریا مصدق نے’ وائس آف امریکہ‘ کوبتایا کہ حنیفہ سافی کے قتل کو افغانستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کرنے والے حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔

افغان خواتین
افغان خواتین


دہشت گردی کا یہ واقعہ طالبان کی جانب سے کابل کے نواح میں ایک خاتون کو سر ِعام موت کی سزا دیے جانے کی وڈیو منظرِ عام پر آنے کے چند روز بعد پیش آیا ہے۔

افغانستان میں عورتوں کے حقوق کی مبینہ پامالی، معاشرے میں عدم تحفظ اور یکساں مواقع کی فراہمی کے فقدان پر انسانی حقوق کی تنظیمیں تحفظات کا اظہار کرتی آئی ہیں۔

جاپان میں افغانستان کی مالی امداد کے لیے ہونے والی ٹوکیو کانفرنس میں بھی انصاف کی عدم فراہمی اور امن و امان کے مسائل زیرِ بحث لائے گئے تھے۔

حریا مصدق کے مطابق اگر تشدد کے واقعات کے تدارک کےلیے سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو بین الاقوامی برادری اور افغان حکومت کے لیے ایک مستحکم اور خوش حال افغانستان کے وعدے ایفاٴ کرنا مشکل امر ہوگا۔
XS
SM
MD
LG