رسائی کے لنکس

افغانستان: تین چینی باشندوں کی لاشیں برآمد


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

چینی باشندوں کی شناخت اور اُن کو ہلاک کرنے کے مقاصد تاحال غیر واضح ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ’اپارٹمنٹ‘ سے تین چینی باشندوں کی لاشیں ملی ہیں جب کہ اُن کے دیگر دو ساتھی لاپتہ ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تینوں افراد جمعرات کو ہلاک ہوئے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا وہ مرد تھے یا خواتین۔

چینی باشندوں کی شناخت اور اُن کو ہلاک کرنے کے مقاصد تاحال غیر واضح ہیں۔

افغانستان میں عید الفطر کے سلسلے میں تین روز کی تعطیلات ہیں جب کہ کابل میں چینی سفارت خانے سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے جنوب میں صوبہ لوگر میں تانبے کے ذخائر کی تلاش میں چینی کمپنیوں نے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں افغانستان کے وزیر معدنیات نے بتایا تھا کہ ملک میں تانبے کے منصوبے پر راکٹ حملے کے بعد ملک چھوڑنے والے چینی باشندوں میں سے تقریباً 150 کارکن واپس صوبہ لوگر آ گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG