رسائی کے لنکس

افغانستان میں امریکہ کی زیرحراست شخص کی موت


افغانستان میں امریکہ کی زیرحراست شخص کی موت
افغانستان میں امریکہ کی زیرحراست شخص کی موت

امریکی فوج نے کہا ہے کہ مشرقی افغانستان میں تین ہفتے قبل ایک آپریشن میں گرفتار ہونے والا ایک شخص دوران حراست انتقال کر گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمان کی طرف سے پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 اکتوبر کو صوبہ کنڑ سے گرفتار کیے جانے والے اس شخص کو حراست کے دوران طبی امداد دی جا رہی تھی۔

تاہم بیان میں اس کے زخموں یا بیماری کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔

اس شخص کو بگرام ائیر بیس کے قریب قید خانے میں رکھا گیا تھا جہاں اتوار کو ’’شدید طبی علامات‘‘ ظاہر ہونے کے بعد اُس کی موت واقع ہوئی۔

امریکی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس شخص کی جان بچانے کی ہر ممکن کوششیں کی گئیں اور اُس کی آخری رسومات افغان و مذہبی روایات کے مطابق کی جارہی ہیں۔

قیدی کی موت کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں جو زیر حراست قیدیوں کی اموات سے متعلق ایک معمول کی کارروائی ہے۔

XS
SM
MD
LG