رسائی کے لنکس

افغانستان میں چھ پولیس اہلکار قتل


افغانستان میں تعینات نیٹو فورسز نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ملک کے شمال میں شدت پسندوں نے چھ افغان پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا ہے۔

نیٹو کے بیان کے مطابق منگل کوعسکریت پسندوں نے صوبہ بغلان میں ایک پولیس چوکی سمیت متعدد سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا۔ بیان کے مطابق حملہ آوروں نے چوکی میں موجود پولیس افسران کے گلے کاٹ کر اُنھیں ہلاک کر دیا۔

افغانستان میں حالیہ ہفتوں میں شدت پسندوں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ روز شمالی افغانستان کے ایک تربیتی مرکز میں ایک افغان فوجی نے فائرنگ کر کے دو امریکی شہریوں اور زیر تربیت افغان ریکروٹ کو ہلاک کر دیا تھا جب کہ حملہ کرنے والے فوجی کو بھی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیاگیا۔

XS
SM
MD
LG