رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

حکام کا کہنا ہے کہ ایک گاڑی میں پولیس اہلکاروں کو جانی خیل ضلع لے جایا جا رہا تھا جہاں اُنھوں نے تربیتی مشقوں میں حصہ لینا تھا کہ سڑک میں نصب بم سے اُنھیں نشانہ بنایا گیا۔

افغانستان میں ہفتہ کو سڑک میں نصب ایک بم پھٹنے سے پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

یہ بم دھماکا صوبہ پکتیا میں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک گاڑی میں پولیس اہلکاروں کو جانی خیل ضلع لے جایا جا رہا تھا جہاں اُنھوں نے تربیتی مشقوں میں حصہ لینا تھا کہ سڑک میں نصب بم سے اُنھیں نشانہ بنایا گیا۔

افغانستان میں اس سے قبل بھی مقامی پولیس اور فوج کے علاوہ بین الاقوامی افواج کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

رواں ہفتہ ہی افغانستان میں ایک چوکی سے چھ پولیس اہلکاروں کی لاشیں ملی تھیں۔

ملک کی مقامی سکیورٹی فورسز پر یہ حملے ایسے وقت ہو رہے ہیں جب افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج بتدریج سلامتی کی ذمہ داریاں افغان فورسز کو منتقل کر رہی ہیں۔
XS
SM
MD
LG