رسائی کے لنکس

اس طرح کے اندرونی حملے غیر ملکی افواج اور بین الاقوامی برداری کے لیے باعث تشویش ہیں۔

افغانستان میں تعنیات نیٹو افواج نے کہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس ایک اہلکار کے حملے میں تین غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیٹو کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ واقعہ مشرقی صوبہ پکتیا میں پیش آیا۔

اس طرح کے اندرونی حملے غیر ملکی افواج اور بین الاقوامی برداری کے لیے باعث تشویش ہیں۔

خاص طور پر ایسے وقت جب افغانستان سے غیر ملکی افواج نے 2014ء کے اواخر تک انخلاء کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد سلامتی کی ذمہ داریاں افغان فورسز کو سنبھالنی ہیں۔

دریں اثناء اٹلی کی حکومت نے کہا ہے کہ ہفتہ کو مغربی افغانستان میں ایک حملے میں اس کا فوجی ہلاک ہو گیا۔

فرح صوبے میں ہونے والے اس حملے میں اٹلی کے تین فوجی زخمی بھی ہوئے۔

افغانستان میں طالبان جنگجوؤں کی طرف سے غیر ملکی فوجیوں پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
XS
SM
MD
LG