رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکوں میں چار نیٹو فوجی ہلاک


افغانستان: بم دھماکوں میں چار نیٹو فوجی ہلاک
افغانستان: بم دھماکوں میں چار نیٹو فوجی ہلاک

ہفتے کے روز افغانستان میں کئی بم دھماکے ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مشرقی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے نیٹو کے چار فوجی ہلاک ہوگئے۔

اس سے قبل نیٹو نے کہاتھا کہ اس کے دو اہل کار جمعے کے روز دو الگ الگ واقعات میں جنوبی افغانستان میں ہلاک ہوگئے تھے۔

نیا سال شروع ہونے کے بعد اب تک افغانستان میں مختلف واقعات میں کم ازکم 220 غیر ملکی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

افغانستان میں بم دھماکوں کے تسلسل کے باعث عام شہریوں کی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہاہے۔

قندھار یونیورسٹی کے عہدے داروں کا کہناہے کہ ہفتے کے روز بم دھماکوں کے نتیجے میں کم ازکم دو طالب علم ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے۔

عینی شاہدوں کا کہناہے کہ پہلا دھماکہ ایک موٹر سائیکل میں ہوا جہاں ایک چھپایا گیا تھا۔ اور دوسرا دھماکہ متاثرہ مقام پر لوگوں کے اکھٹے ہونے کے بعد ہوا۔

افغان پولیس کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والا ایک نوجوان یونیورسٹی کا طالب علم تھا جو قندھار پولیس کے سربراہ کے سیکرٹری کے طورپر بھی کام کرتا تھا۔

گذشتہ ماہ افغانستان میں غیر ملکی افواج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریس نے خبردار کیا تھا کہ اس سال موسم گرما میں شورش پسند یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ وہ اب بھی ایک مؤثر قوت ہیں، بین الاقوامی فورسز کی حاصل کردہ کامیابیوں کے خلاف کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

طالبان نے اپریل کے آخر میں موسم بہار اور موسم گرما کے لیے اپنی کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کیاتھا۔

XS
SM
MD
LG