رسائی کے لنکس

سڑک پرنصب بم دھماکے: 12افغان اورپولینڈ کا ایک فوجی ہلاک


مشرقی افغانستان میں سڑک پر نصب مختلف بم دھماکوں میں 12افغان شہری اور پولینڈ کا ایک فوجی ہلاک ہوئے۔

پولینڈ کی وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ جمعےکو صوبہٴ غزنی میں ایک فوجی ہلاک ہوا جب کہ دیگر پانچ فوجی زخمی ہوئے۔

نیٹونےبتایا ہےکہ غزنی میں ایک اورجگہ جمعرات کو تعمیرات سےوابستہ تین افغان کارکن اُس وقت ہلاک اور دو زخمی ہوئے جب ضلعہ ٴ قرا باغ میں ایک بم دھماکہ ہوا۔

بعد میں اُسی دِن، صوبہٴ کُنڑ کے بار کُنڑ علاقے میں سڑک پر نصب بم پھٹنے سےتعمیرات سےوابستہ نو کارکن ہلاک ہوئے۔

جمعے کے روزایک اور خبر میں جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ جون کے مہینے میں افغان سکیورٹی اہل کاروں نے شمالی صوبہٴ پروان میں سولین بیس کے ساتھ جنوبی کوریا کے تعمیراتی سائیٹ پر راکٹ حملے کی کارروائی کی۔

حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ سلامتی پر مامور افغان محافظوں نے سائیٹ پر راکٹ سےگرینیڈ کیو ں داغے ۔ جنوبی کوریا کے ‘یون ہاپ’ نامی خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ چار محافظوںٕ کو حراست میں لیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG