رسائی کے لنکس

غزنی کے صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ ضلع آب بند میں ٹینکر سے بس کے ٹکرانے کے بعد بھڑکنے والی آگ نے دونوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

افغانستان کے مشرقی صوبے میں جمعہ کی صبح مسافر بس اور آئل ٹینکر کے ٹکرانے سے خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غزنی کے صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ ضلع آب بند میں ٹینکر سے بس کے ٹکرانے کے بعد بھڑکنے والی آگ نے دونوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جائے حادثہ پر فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

حکام اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں بری طرح مسخ ہو چکی ہیں جن کی شناخت آسانی سے ممکن نہیں۔

حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
XS
SM
MD
LG