رسائی کے لنکس

افغانستان: مسلح شخص نے امدادی کارکن کو ہلاک کر دیا


افغانستان میں اتحادی فوجی
افغانستان میں اتحادی فوجی

افغان عہدے داروں نے کہا ہے کہ ایک مسلح شخص نے امدادی اداروں کے جرمن اور افغان کارکنوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کر کے ایک کارکن کو ہلاک اور کئى کو زخمی کر دیا۔

جمعے کے روز یہ حملہ پاکستان کی سرحد کے قریب مشرقی صوبے خوست میں کیا گیا۔

اسی دوران نیٹو کی زیرِ قیادت بین الاقوامی فوج یا آئى سیف نے کہا ہے کہ چھان بین کے ابتدائی نتائج سے پتا چلتا ہے کہ خوست میں آئى سیف اور افغان فوج کی ایک مشترکہ کارروائى میں بدھ کے روز دو عام شہری حادثتاً ہلاک ہو گئے تھے۔

آئى سیف نے جمعے کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج نے جب باغیوں کے ایک حملے کے جواب میں بالواسطہ فائرنگ کی تو دو عام شہری ہلاک اور بچّوں سمیت کئى افراد زخمی ہو گئے۔

XS
SM
MD
LG