رسائی کے لنکس

افغانستان کے شمالی صوبے کنڑ میں نیٹو کے فضائی حملے میں القاعدہ کا ایک اعلیٰ کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔

شاکر الطیفی افغانستان میں غیر ملکی جنگجوؤں کو نیٹو افواج پر حملوں کی ہدایات جاری کرنے کا ذمہ دار تھا اور وہ افغانستان میں القاعدہ کے رہنماؤں میں دوسرے نمبر پر تھا۔

شاکر الطیفی کو مشتاق اور نسیم کے ناموں سے جانا جاتا تھا۔

الطیفی اتوار کو صوبہ کنٹر کے ضلع واتا پور میں اتحادی افواج کے حملے میں اپنے ساتھی سمیت مارا گیا تھا۔ لیکن بعد میں گاؤں کا جائزہ لینے کے لیے کیے گئے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ اس حملے میں کسی شہری کو گزند نہیں پہنچا۔

XS
SM
MD
LG