رسائی کے لنکس

افغانستان: پرتشدد واقعات میں چھ ہلاک


افغانستان: پرتشدد واقعات میں چھ ہلاک

افغانستان: پرتشدد واقعات میں چھ ہلاک

افغانستان میں خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جنوبی صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ یہ دھماکا لشکر گاہ شہر میں ہوا اور اس میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان نے کہا بظاہر یہ لگتا ہے کہ خودکش بمبار ایک امدادی دفتر کے قریب کھڑی نیٹو افواج کی گاڑیوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

دریں اثناء مشرقی صوبے کاپیسا میں عسکریت پسندوں کی طرف سے ایک گھر پر راکٹ حملے میں ایک عورت اور اس کا بچہ ہلاک جب کہ سات دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG