رسائی کے لنکس

جنوبی افغانستان میں مشتبہ طالبان کا حملہ


پولیس حکام نے بتایا ہے کہ افغانستان کے جنوبی شہر لشکر گاہ میں جمعہ کے روز مسلح حملہ آوروں نے ایک عمارت میں داخل ہو کر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں ، اطلاعات کے مطابق جنگجوؤں نے خودکش جیکٹس بھی پہن رکھی ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے رکھا ہے تاہم تاحال حکام نے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق علاقے سے دھماکوں اور راکٹ فائر ہونے کی بھی آوازیں سنی گئی ہیں ۔

XS
SM
MD
LG