رسائی کے لنکس

حکام کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے پولیس کی چوکیوں پر موسیٰ قلعہ نامی ضلع میں جمعہ کی شب حملہ کیا۔

افغانستان میں عہدیداروں کے مطابق ملک کے جنوبی صوبہ ہلمند میں شدت پسندوں کے ایک حملے میں 17 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے پولیس کی چوکیوں پر موسیٰ قلعہ نامی ضلع میں جمعہ کی شب حملہ کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ جس علاقے میں یہ حملہ کیا گیا وہ طالبان شدت پسندوں کا گڑھ رہا ہے۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

صوبائی عہدیداروں کے مطابق حملے میں 10 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جب کہ اُن کے بقول ایسا لگتا ہے کہ جھڑپ میں طالبان جنگجوؤں کا بھی جانی نقصان ہوا۔

علاقے میں لڑائی جاری ہے اور مزید اہلکار بھی وہاں بھیجے گئے ہیں۔

رواں سال اپریل سے طالبان کی طرف سے افغانستان میں ’عزم‘ نامی نئی کارروائیوں کے بعد سے ملک کے مختلف علاقوں میں پولیس کی چوکیوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

گزشتہ ماہ طالبان کے صوبہ ہلمند کے ضلع نوزاد میں ایسے ہی حملے میں 19 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG