رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکہ، سات افغان فوجی ہلاک


فائل
فائل

اہل کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اتوار کے روز اُس وقت ہوا جب یہ فوجی صوبہٴ فرح کے دلارام ضلعے سے گزر رہے تھے

افغانستان کے جنوب مغربی علاقے میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں سات افغان فوجی اُس وقت ہلاک ہوئے جب اُن کی گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے۔

اہل کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اتوار کے روز اُس وقت ہوا جب یہ فوجی صوبہٴ فرح کے دلارام ضلعے میں سفر کر رہے تھے۔

اِس حملے کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

افغان باغیوں نے اُن علاقوں کا قبضہ واپس لینے کے لیے حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، جن کی سلامتی کی ذمہ داریاں غیر ملکی افواج افغان فوج کے حوالے کر رہی ہیں۔

سڑک کنارے بم حملے کرنا باغیوں کا پسندیدہ حربہ رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG