رسائی کے لنکس

افغانستان: سائیکل بم حملے میں 18 افراد زخمی


افغانستان: سائیکل بم
افغانستان: سائیکل بم

عہدے داروں کا کہناہے کہ سائیکل پر ریموٹ کنٹرول بم نصب تھا اورایک ایسے وقت میں اس کا دھماکہ کیا گیاجب لوگ عید کی خریداری کے لیے جمع تھے۔ کسی نے فوری طورپر دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

افغان حکام کا کہناہے کہ ملک کے مغربی حصے میں سائیکل پر نصب ایک بم پھٹنے سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔

بدھ کے روز یہ دہشت گرد حملہ ہرات کے ایک پرہجوم بازار میں ہوا۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ سائیکل پر ریموٹ کنٹرول بم نصب تھا اورایک ایسے وقت میں اس کا دھماکہ کیا گیاجب لوگ عید کی خریداری کے لیے جمع تھے۔

کسی نے فوری طورپر دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اس حملے سے قبل حال ہی میں سلسلے وار بم دھماکوں میں تقریباً 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جسے حالیہ مہینوں میں ہونے والے مہلک ترین حملوں سے ایک کا نام دیا گیا ہے۔

منگل کے روز جنوب میں واقع ایک پرامن شہر زرانج میں ایک خودکش حملے میں کم ازکم 36 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جب کہ شمالی افغانستان کے صوبے قندوز میں موٹرسائیکل پر نصب بم پھٹنے سے کم ازکم نو افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG