رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں دو نیٹو فوجی ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

مشرقی افغانستان میں اتوار کو ایک فوجی اڈے کے باہر مارکیٹ میں بم دھماکے میں نیٹو کے دو فوجی او ر دو افغان شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیٹو اور افغان حکام کا کہنا ہے کہ گردیز شہر میں ہونے والے اس دھماکے میں سترہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے جن میں کچھ فوجی ہیں۔ نیٹو نے ابھی تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں کہا مگر اس علاقے میں تمام فوجی امریکی ہیں۔

افغان اور اتحادی افواج سے تعلق رکھنے والے فوجی اکثر اڈے کے قریب بازار میں جاتے ہیں ۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجوؤں نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ افغانستان کے جنوب میں بھی اتوار کو ان کا ایک فوجی عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبے وردک میں فوجی آپریشن کے دوران طالبان کے ایک رہنما کو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسی طرح ایک اور مبینہ طالبان تشدد پسند کو صوبے پکتیا میں گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG