رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش حملے میں سات ہلاک


افغانستان: خودکش حملے میں سات ہلاک

افغانستان: خودکش حملے میں سات ہلاک

افغان حکام نے بتایا ہے کہ شمالی افغانستان میں اتوار کو ایک خودکش بم حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جب کہ اس حملے میں 15 افراد زخمی ہوئے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ صوبہ بلغان میں ایک خودکش بمبار نے یہ حملہ اس وقت کیا جب عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد لوگ مسجد سے باہر آ رہے تھے۔

اس حملے کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دریں اثنا افغانستان میں تعینات نیٹو افواج نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ایک حملے میں اس کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ حملہ ہفتہ کو جنوبی افغانستان میں کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG