رسائی کے لنکس

افغانستان: مسجد میں بم دھماکا، گورنر سمیت 15ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمالی افغانستان میں جمعہ کے روز ہونے والے طاقتور بم دھماکے میں ایک صوبائی گورنر سمیت کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔

یہ واقعہ شمالی صوبے تخار کے دارالحکومت تا لوقان میں ایک مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ قریبی صوبہ قندوز کے گورنر محمد عمر اپنے آبائی شہر کے دورے پر آئے ہوئے تھے اور ساتھیوں کے ساتھ نماز ادا کر رہے تھے اور بظاہراس حملے کا ہدف وہی تھے۔ اِس دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تخار پولیس کے سر براہ شاہ جہان نوری کا کہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آیا یہ حملہ کسی خودکش بمبار نے کیا یا دھماکا خیر مواد پہلے سے مسجد میں نصب کیا گیا تھا۔

گورنر محمد عمر پر ماضی میں کم از کم تین قاتلانہ حملے کیے گئے تھے لیکن وہ ان میں محفوظ رہے۔

جمعہ کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔تاہم طالبان جنگجو افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے علاوہ اعلیٰ سرکاری عہدے داروں کو باقاعدگی سے نشانہ بناتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG