رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش دھماکوں میں کم ازکم 19 ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

افغانستان میں دو مختلف علاقوں میں منگل کو ہونے والے خود کش بم دھماکوں میں 11 پولیس اہلکاروں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے مغربی صوبے ہرات کے مرکزی شہر میں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کے ساتھ سرکاری دفاتر کے احاطے میں گھسنے کی کوشش کی اور سکیورٹی اہلکاروں کے روکنے پر اس نے بارود میں دھماکا کردیا۔

مرنے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ 23 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ایران کی سرحد سے ملحقہ افغان صوبہ ہرات نسبتاً پرامن علاقہ ہے۔

دریں اثناء جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع موسیٰ قلعہ میں تین خودکش حملہ آوروں نے گورنر کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کی جہاں موجود پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے دو کو ہلاک کردیا جب کہ تیسرے بمبار نے اپنے جسم سے بندھے بارود میں دھماکا کردیا۔ دھماکے میں آٹھ پولیس اہلکار مارے گئے۔

XS
SM
MD
LG