رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں عورت سمیت چار افراد ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

افغانستان کے شمالی صوبے میں پیر کو ایک بم دھماکے سے کم ازکم چار افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق صوبہ سرپُل کے علاقے میں ایک حاملہ خاتون کو اس کے رشتے دار ایک ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جارہے تھے کہ گاڑی سڑک میں نصب بم سے ٹکرا گئی۔

دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور حاملہ خاتون اور اس کے تین عزیز ہلاک ہوگئے۔

افغانستان میں طالبان عسکریت پسند پہلے بھی دیسی ساختہ اور سڑک میں نصب بموں کے ذریعے سرکاری اہلکاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG