رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک


افغان عہدےد اروں نے کہاہے کہ جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک خودکش کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔


مقامی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش بمبارامکانی طورپر ایک فوجی گاڑی کو اپنا ہدف بنانا چاہ رہاتھا لیکن اس نے اپنا بارودی مواد ایک ایسے علاقے میں اڑا دیا جہاں عام شہری نئے سال کے موقع پر نوروز کی تقریب منانے کے لیے جمع تھے۔


ایک اور واقعہ میں افغانستان کے جنوبی مشرقی صوبے خوست میں ایک دھماکے میں دو افراد ہلاک اور کم ازکم دوسرے دو لوگ زخمی ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG