رسائی کے لنکس

افغانستان میں بم دھماکا، ایک پولیس اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان میں حکام نے بتایا ہے کہ جمعرات کو خودکش بم حملے میں ایک پولیس اہلکارہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق صوبہ قندوز میں خودکش بمبار نے اپنے جسم سے بندھے بارود میں اس وقت دھماکا کر دیا جب اُسے ایک چیک پوسٹ پر روکا گیا۔

یہ بم دھماکا ایسے وقت ہوا جب ایک روز قبل ہی افغانستان میں تعینات اقوام متحدہ کے نمائندے نے متنبہ کیا تھا کہ ملک کے جنوب میں جب نیٹوافواج کو کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں جنگجو شمالی افغانستان میں حملے کر سکتے ہیں۔

عالمی تنظیم کے نمائندے سٹیفن ڈی میسٹورا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا تھا کہ طالبان جنگجو آئندہ ہفتوں میں ایک یا دو بڑے حملے کر سکتے ہیں جس کا مقصد نیٹو افواج کی کارروائیوں کے بارے میں عوام کی مثبت آراء کو زائل کرنا ہے۔

طالبان نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی اُس رپورٹ کو رد کیا ہے کہ وہ ا فغانستان میں زیادہ تر شہری ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔

XS
SM
MD
LG