رسائی کے لنکس

اتحادی افواج کے اڈے کے باہر کار بم دھماکا


فائل فوتو
فائل فوتو

افغان پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز جنوبی شہر قندھار میں قائم اتحادی افواج کے ایک چھوٹے اڈے کے باہر کار بم دھماکا ہوا ہے جس میں کم از کم دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکا کیمپ نیتھن سمتھ کی پارکنگ میں ہوا جہاں اڈے پر آنے والے مقامی افغان اپنی گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق اس اڈے میں افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے امریکی اور کینیڈین حکومتی ملازمین کام کرتے ہیں جب کہ یہاں بیسیوں کینیڈین فوجی اور امریکی فوجی پولیس بھی تعینات ہیں۔

تاحال کسی گروپ نے کار بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن حالیہ دنوں میں طالبان جنگجوؤں نے افغان دارالحکومت کابل اور ملک کے جنوبی علاقوں میں اتحادی افواج اور حکومتی اہداف پر متعدد حملے کیے ہیں۔

گذشتہ ہفتے کابل کی ایک مصروف شاہراہ پر اتحادی افواج کے قافلے پر کیے گئے خودکش کار بم حملے میں چھ غیر ملکی فوجیوں سمیت کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG