رسائی کے لنکس

افغانستان: کار بم دھماکے میں تین افراد ہلاک


افغانستان: کار بم دھماکے میں تین افراد ہلاک
افغانستان: کار بم دھماکے میں تین افراد ہلاک

افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کے مرکز میں ایک کار بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت کم ازکم 25 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق یہ دھماکا شہر کے ایک مصروف علاقے میں ہوا جہاں پویس کا ایک مرکز اور مقامی بینک بھی واقع ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے کے بعد فضا میں دھواں پھیل گیا اور وہ چند منٹ تک وہ کچھ نہیں دیکھ سکا۔ دھماکے سے قریبی دوکانوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

قندھار روایتی طور پر طالبان کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے اور یہاں جنگجوؤں اور غیر ملکی فوجیوں کے درمیان رواں سال کئی شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

افغانستان میں تعینات نیٹو افوا ج نے بھی کہا ہے کہ سڑک کے کنارے نصب ایک بم دھماکے میں اُس کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG