رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں 25 مسافر ہلاک

  • ب

افغانستان میں بدھ کی صبح سڑک میں نصب بم پھٹنے سے ایک مسافر بس میں سوار کم از کم 25 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ صوبہ نمروزکے علاقے دل آرام میں پیش آیا اور تباہ ہونے والی بس دارالحکومت کابل جا رہی تھی۔ دل آرام کا شورش زدہ علاقہ ہلمند اور فرح صوبوں کی سرحد کے قریب واقع ہے جہاں طالبان جنگجوؤں کا خاصہ اثر و رسوخ پایا جاتا ہے۔

افغان صدر حامد کرزئی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں’’ملوث مجرمان اسلام کے دشمن ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ شدت پسند متواتر سڑک میں بم نصب کرکے بین الاقوامی اور افغان افواج پر مہلک حملے کرتے رہے ہیں۔

دریں اثنا نیٹو افواج کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز جنوبی افغانستان میں عکسریت پسندوں کے ایک حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔ بیان میں واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

XS
SM
MD
LG