رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش حملے میں غزنی کے نائب گورنر ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان میں منگل کی صبح ایک خودکش بم حملے میں مشرقی صوبے غزنی کے نائب گورنر سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

غزنی پولیس کے سربراہ زراور زاہد کے مطابق نائب گورنر کاظم اللہ یار کی گاڑی پر یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ دفتر جارہے تھے۔ ان کے مطابق ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھرا موٹر سائیکل رکشہ قافلے میں شامل گاڑی سے ٹکرایا دیا۔ اس زوردار دھماکے سے نائب گورنر،ان کا بیٹا،بھتیجا اور ایک محافظ ہلاک ہوگیا جب کہ دو راہگیر بھی مارے گئے۔ حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

کاظم الله یار گذشتہ سات برس سے نائب گورنر کے عہدے پر فائض تھے اور ان پر دو ماہ قبل بھی غزنی شہر میں بم حملہ کیا گیا تھا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے بعد اعلیٰ سرکاری عہدیدار شدت پسندوں کا اولین ہدف ہیں اور ماضی میں عسکریت پسند افغان حکومت اور نیٹو سے منسلک افراد کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG