رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش حملے میں تین شہری ہلاک


افغانستان: خودکش حملے میں تین شہری ہلاک
افغانستان: خودکش حملے میں تین شہری ہلاک

افغانستان کے صوبہ قندھار میں جمعرات کو ائیر پورٹ کے قریب نیٹو افوا ج کے ایک قافلے پر خودکش کار بم حملے میں تین شہری ہلاک اور کم از کم 10 زخمی ہو گئے ہیں ۔

قندھار کے گورنر کے ترجمان زلمے ایوبی نے کہا ہے حملے کا ہدف نیٹو کا قافلہ تھا ۔ جسے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک چھوٹے بازار کے قریب سے گزر رہاتھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فوری طورپر اس واقعے میں کسی نیٹو اہلکار کی ہلاکت کےبارے میں کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ملی۔

XS
SM
MD
LG