رسائی کے لنکس

افغانستان: دھماکے میں تین بچّے ہلاک


افغانستان میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ جنوبی شہر قندھار میں ایک گدھے سے بندھے ہوئے کسی بم کے پھٹ جانے سے تین بچّے ہلاک ہوگئے۔

پیر کے روز ہلاک ہونے والے تینوں بچّے قبائیلی لیڈر فضل الدین آغا کے بھتیجے تھے، جنہوں نے پچھلے سال افغان صدر حامد کرزئى کی انتخابی مہم چلائى تھی۔

دھماکے میں قبائیلی لیڈر کے گھر کے باہر چوکیداروں سمیت کم سے کم پانچ اور افراد زخمی ہوئے۔دھماکے کے بعد حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔

اِسی دوران نیٹو نے کہا ہے کہ افغان قومی فوج کی چوکی پر ہونے والے دھماکے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔نیٹو کے کئى اور فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

یہ واضح نہیں ہوا کہ اُس دھماکے کا سبب کیا تھا، جو افغان عہدے داروں کے مطابق ایک تربیتی مشق کے دوران ہوا تھا۔پہلی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ ایک افغان فوجی ہلاک ہوا ہے۔

اور انٹیلی جینس کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے ایسے نو مشتبہ جنگجوؤں کو گرفتار کیا ہے جو کابل میں حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG