رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں دس بچیاں ہلاک

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

یہ دھماکا صوبہ ننگر ہار کے ایک گاؤں دولت زئی میں ہوا اور اس کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کی عمریں نو سے تیرہ سال کے درمیان ہیں۔

مشرقی افغانستان میں پیر کی صبح ایک بم دھماکے میں دس لڑکیاں ہلاک ہوئیں۔ دھماکا اس وقت ہوا جب وہ اپنے گاؤں سے کچھ ہی فاصلے پر لکڑیاں اکھٹی کر رہی تھیں۔

دھماکے میں دو لڑکیاں شدید زخمی بھی ہوئیں جو اسپتال میں موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

یہ دھماکا صوبہ ننگر ہار کے ایک گاؤں دولت زئی میں ہوا اور اس کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کی عمریں نو سے تیرہ سال کے درمیان ہیں۔

ضلعی عہدیداروں نے بتایا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آیا بم دھماکا ریموٹ کنڑول سے کیا گیا یا پہلے سے نصب کسی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہوا۔
XS
SM
MD
LG