رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں ضلعی سربراہ ہلاک


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

پولیس کے مطابق نور آغا کے دو محافظ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہیں جب کہ چار دیگر افراد بھی معمولی زخمی ہوئے۔

افغانستان میں پولیس نے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی صوبے کے ایک ضلعی سربراہ بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبہ ننگرہار کے پولیس سربراہ نے بتایا کہ بم دھماکا ہفتہ کی صبح جلال آباد کے قریب ہوا جس میں نور آغا کامران ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نور آغا کے دو محافظ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہیں جب کہ چار دیگر افراد بھی معمولی زخمی ہوئے۔

اس حملے کی کسی نے تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن جس علاقے میں یہ بم دھماکا ہوا وہاں بڑی تعداد میں طالبان جنگجو موجود ہیں۔

جلال آباد کے نازین ضلع میں حالیہ مہینوں میں افغان فوج نے کئی کارروائیاں بھی کی ہیں۔
XS
SM
MD
LG