رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکہ، چھ پولیس اہل کار ہلاک


فائل

فائل

حکام نے کہا ہے کہ یہ اہل کار جمعے کے دِن اُس وقت ہلاک ہوئے جب صوبہٴہرات میں عید الفطر کے روز اُن کی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرائی۔۔۔ فوری طور پر، کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

مغربی افغانستان میں حکام نے بتایا ہے کہ سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکے میں چھ پولیس اہل کار ہلاک ہوئے۔

حکام نے کہا ہے کہ یہ اہل کار جمعے کے دِن اُس وقت ہلاک ہوئے جب صوبہٴہرات میں عید الفطر کے روز اُن کی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرائی۔

فرانسسی خبر رساں ادارے، اے ایف پی نے اپنی خبر میں کہا ہے کہ اس دھماکے میں تین پولیس والے زخمی ہوئے۔

فوری طور پر، کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تاہم، دھماکے کے تمام تانے بانے طالبان شدت پسندوں کے حربوں سے ملتے جلتے ہیں، جو سڑک کنارے بم نصب کرتے رہتے ہیں، جسے وہ اپنے پسندیدہ ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG