رسائی کے لنکس

امدادی کارکنوں کی لاشیں امریکہ روانہ


چار امریکی امدادی کارکن، جنھیں شمالی افغانستان میں ہلاک کیا گیا تھا، اُن کی لاشیں امریکہ روانہ کردی گئی ہیں۔

ایک بین الاقوامی امدادی مشن کی طبی ٹیم کے دس ارکان، جس میں سے آٹھ غیر ملکی اور دو افغان شامل تھے، اُنھیں گذشتہ ہفتے صوبہٴ بدخشاں میں ہلاک کیا گیا تھا۔

افغانستان میں امریکی سفارت خانے کی خاتون ترجمان نے بدھ کے روزبتایا کہ ہلاک ہونے والے چار امریکی شہریوں کا جسدِ خاکی اپنے خاندانوں کو لوٹانے کے لیے امریکہ روانہ کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے دو امریکیوں کو اُن کے خاندان کی خواہش کے مدِ نظر افغانستان ہی میں دفن کیا جائے گا۔

امریکہ کا وفاقی تفتیشی ادارہ (ایف بی آئی) اِن ہلاکتوں کی چھان بین کر رہا ہے، اس واقعے کی امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے مذمت کی ہے۔

دریں اثنا، نیٹو نے بتایا ہے کہ بدھ کوجنوبی افغانستان میں ہونے والے باغیوں کے ایک حملے کے نتیجے میں اُس کا ایک اہل کار ہلاک ہوگیا۔ اتحاد کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ملک کےمشرق میں صوبہٴ کُنڑ میں باغی طالبان نے راکٹ سے دستی بم داغا جو قریبی اسد آباد کی مسجد کو لگا جِس سے اُسےنقصان پہنچا۔

XS
SM
MD
LG