رسائی کے لنکس

افغانستان:بم دھماکے میں صوبہ لوگر کے گورنر ہلاک


حکام کے مطابق گورنر ارسلا جمال نماز عید کے لیے مسجد میں موجود تھے جب وہاں دھماکا کیا گیا۔

افغانستان میں ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں صوبہ لوگر کے گورنر ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق گورنر ارسلا جمال نماز عید کے لیے مسجد میں موجود تھے جب یہاں بم دھماکا ہوا۔

دھماکے سے 15 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

گورنر کے ایک ترجمان کے مطابق دھماکا پہلے سے نصب بم میں ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک مبینہ خودکش بم حملہ تھا۔

اس واقعے کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن طالبان شدت پسند اس سے قبل بھی ملکی و غیر ملکی افواج، حکومتی و سرکاری عہدیداروں اور تنصیبات پر ہلاکت خیز حملے کرتے آئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG